Nain Mile Nain Huye Baawre
Poet: Prem Dhawan
نین ملے نین ہوئے باولے چین کہاں موہے سجن سانورے چلتے چلتے پاؤں میرے تھم گئے تم ملے تو دل کے سارے غم گئے مل گئی زلفوں کی ٹھنڈی چھاؤں رے مل گئی زلفوں کی ٹھنڈی چھاؤں رے نین ملے نین ہوئے باولے دیکھتے ہی دیکھتے میں کھو گئی جاگتے ہی جاگتے میں سو گئی اب کبھی میں جاگنا نہ چاہوں رے اب کبھی میں جاگنا نہ چاہوں رے نین ملے نین ہوئے باولے دھڑکنیں دل کی چھپاؤں کس طرح لاج کا گھونگھٹ اٹھاؤں کس طرح کس طرح ساجن تیری بن جاؤں رے کس طرح ساجن تیری بن جاؤں رے نین ملے نین ہوئے باولے نینوں سے نینا تیرے کچھ کہ گئے پیار کی لہروں میں دو دل بہہ گئے اب رکے نہ پریت کی یہ ناو رے اب رکے نہ پریت کی یہ ناو رے نین ملے نین ہوئے باولے چین کہاں موہے سجن سانورے نین ملے نین ہوئے باولے
